اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا‘

پاکستان ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو اب بھی ایک وبائی مرض کے طور پر پایا جاتا ہے۔ اس کی ایک وجہ پاکستان میں مختلف تہمات اور پراپیگنڈہ کی بنا پر والدین کا اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے انکار ہے۔

پچیس سالہ ابرار خان خود پولیو کے مریض رہ چکے ہیں اور انہوں نے ملک میں اس مرض کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔

اپنے اس مقصد کے حصول کے لیے وہ یونیسیف کے پولیو مہم کے کارکن بنے ہیں۔ وہ گھر گھر جا کر والدین کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے پر رضامند کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس میں انہیں کیا مشکل پیش آتی ہے، اور وہ کتنے کامیاب رہتے ہیں۔