اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’تھر کول پراجیکٹ سے بریک تھرو نہیں ہوا‘

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ تھر کے علاقے سے کوئلہ حاصل کرکے بجلی بنانے کا منصوبہ ابھی تک عمل نہیں ہے اس لیے حکومت کوئلہ درآمد کر کے اس سے بجلی بنانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی چوری روکنے کے لیے خصوصی پولیس بنائی جا رہی ہے جو بل نہ دینے والوں کو گرفتار کر سکے گی۔