پچھلے ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 15 ستمبر 2012 ,‭ 12:53 GMT 17:53 PST
  • پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ایک گاؤں میں ایک مسیحی لڑکی رمشا جس پر الزام ہے کہ اس نے قرآنی قاعدے کے اوراق نذرِ آتش کیے ہیں کو عدالت کے حکم پر راولپنڈی کی جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا۔ رمشا کو سخت حفاظتی انتظامات میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔
  • صوبہ بلوچستان کے علاقے دشت میں فائرنگ کر کے نو مزدوروں کو ہلاک کردیا گیا۔
  • پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے شہر پاراچنار میں ایک خودکش حملے میں چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔
  • لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پریس کلب کے سامنے اپنے عزیزوں کی تصاویر اٹھائے احتجاج کر رہے ہیں۔ آج کل جبری گمشدگی کے بارے میں اقوام متحدہ کا ورکنگ گروپ پاکستان کے دورے پر ہے۔
  • بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے۔ دونوں ممالک نے ویزے میں آسانی کے معاہدوں پر دستخط کیے۔
  • پاکستان نے کراچی جیل سے اڑتالیس بھارتی مچھیروں کو رہا کیا۔
  • ایک پاکستانی مچھیرہ کراچی کی بندرگاہ پر اپنی ٹرالی صاف کر رہا ہے۔
  • مون سون کی بارشوں کے باعث صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سیلاب آگیا اور لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
  • صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ملبوسات بنانے والی ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں اس فیکٹری میں کام کرنے والے دو سو چونسٹھ کارکن ہلاک ہو گئے۔
  • پیغمبرِ اسلام کے بارے میں امریکہ میں بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف پاکستان سمیت کئی مسلمان ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔