اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

این آر او عمل درآمد کیس کا ایک نیا موڑ

پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے این آر او عمل درآمد کیس میں توہین عدالت کے نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا ہے کہ انہوں نے سوئس حکام کو خط لکھنے کے لیے وزیر قانون کو اختیار دے دیا ہے۔

عدالت نے وزیر قانون کو خط کا مسودہ تیار کرنے کے لیے رواں ماہ کی پچیس تاریخ کا وقت دیتے ہوئے اسی تاریخ کو آئندہ سماعت کے موقع پر وزیراعظم کی حاضری کو مستثنیٰ قرار دے دیا۔ نوشین عباس کی رپورٹ۔