فلکیات کی رواں سال کی بہترین تصاویر

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 20 ستمبر 2012 ,‭ 14:01 GMT 19:01 PST
  • آسٹریلیا کے فوٹوگرافر مارٹن پیوغ نے رائل آبزرویٹری کا ایسٹرونومی فوٹوگرافر آف دی ایئر کا ایوارڈ دوسری بار حاصل کیا ہے۔ پہلی بار انہوں نے یہ ایوارڈ سنہ دو ہزار نو میں بھی جیتا تھا۔ اس ایوارڈ میں ان کو جہاں ڈیڑھ ہزار پاؤنڈ ملے ہیں وہاں ان کی تصاویر رائل آبزرویٹری گرینچ میں بیس ستمبر سے ان کی تصاویر کی نمائش بھی شروع کی جا رہی ہے۔
  • اس مقابلے میں ینگ فوٹوگرافی کے زمرے میں کینیڈا کے پندرہ سالہ لورین وی دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔ پندرہ سالہ فوٹوگرافر نے دن کے وقت چاند کی کئی ہائی ریزولیوشن تصاویر کھینچی ہیں۔
  • زمین اور فضا کے زمرے میں دوسرے نمبر پر ناروے کے ایرلڈ ہیٹمین رہے۔ ایرلڈ نے زمین کے مقناطیسی میدان کی تصاویر کھینچی ہیں۔
  • نئے فوٹوگرافرز کے زمرے میں ہنگری کے لورینڈ فنیس کو ’ہاتھی کی سونڈ‘ کی تصویر پر ایوارڈ ملا ہے۔
  • ہمارے نظامِ شمسی کے زمرے میں دوسرے نمبر پر رہے برطانیہ کے ڈیمیئن پیچ۔ ان کو مارس یعنی مریخ نامی تصویر پر ایوارڈ ملا ہے۔ یہ تصاویر انہوں نے مارچ 2012 کو کھینچی تھیں۔
  • امریکی فوٹوگرافر روگیلیو برنل ایندریو ڈیپ سپیس کے زمرے میں دوسرے پر رہے۔ ان کو سیمیس 147 سپر نووا ریمننٹ کی تصویر یہ ایوارڈ ملا ہے۔
  • امریکہ سے تعلق رکھنے والے تیرہ سالہ جیکب مارکیو کی تصویر چاند پر پہاڑیوں پر ان کو بے حد سراہا گیا ہے۔ تیرہ سالہ جیکب نے نہایت خوبصورتی سے چاند کی تفصیلی تصویر کھینچی ہے۔
  • بھارت کے پندرہ سالہ جتھن پریمجتھ کی تصویر ہیونلی شاورز کو بھی نہایت سراہا گیا ہے۔ ان کی یہ تصویر نوجوان زمرے میں ہے اور انہوں نے شمالی روشنیوں کی تصویر بنائی ہے۔
  • ترکی کے تنچ تزیل کی تصویر سکائی اوے فرام دی لائٹس بھی نمائش میں پیش ہو رہی ہے۔
  • ارتھ اینڈ سپیس کی کیٹیگری میں پہلا ایوارڈ حاصل کرنے والے جاپان کے مساہیرو میاساکا کی سٹار آیس فال نامی تصویر ہے۔
  • امریکہ کے مائیکل اے روسنکی کی تصویر سمر نائٹس ان مشیگن پر ان کو بےحد پذیرائی ملی۔
  • امریکہ کے رابرٹ فرینک کو ان کی تصویر دی پرسیئس کلسٹر ابیل 426 پر سراہا گیا۔ یہ کلسٹر کرہ ارض سے ڈھائی سو ملین لائٹ ایئرز کے فاصلے پر ہے۔
  • ہمارے نظامِ شمسی کے زمرے میں پہلی پوزیشن برطانیہ کے کرس وارن نے اپنی تصویر ٹرانزٹ آف وینس پر حاصل کی ہے۔
  • آسٹریلیا کے پال ہیز نے بھی زہرہ کے سفر کی تصویر کھینچی جس کو بہت سراہا گیا ہے۔
  • ایک اور تصویر جس کو سراہا گیا وہ ہے امریکہ کے تیرہ سالہ ٹھامس سلیون کی۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔