ٹی ٹوئنٹی: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

آخری وقت اشاعت:  اتوار 23 ستمبر 2012 ,‭ 13:27 GMT 18:27 PST

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا سفر شروع

  • سری لنکا میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو تیرہ رنز سے شکست دے دی
  • ٹم ساؤدی نے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی ساتویں اوور میں عمران نذیر کو آؤٹ کر کے دلوائی
  • عمران نذیر نے پانچ چوکوں کی مدد سے پچیس رنز کی اننگز کھیلی
  • ساتھی اوپنر کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ نے جارحانہ انداز برقرار رکھا اور تینتالیس رنز کی اننگز کھیلی
  • ناصر جمشید نے نہ صرف نصف سنچری بنائی بلکہ دوسری وکٹ کے لیے محمد حفیظ کے ساتھ چھہتر رنز کی شراکت قائم کی
  • نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے بھی اپنی ٹیم کو 53 رنز کا اچھا آغاز دیا
  • پاکستانی بولرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں لے کر میچ کو دلچسپ بنائے رکھا
  • سعید اجمل پاکستان کی جانب سے چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے
  • میچ دیکھنے کے لیے پاکستانی شائقین قسم قسم کے روپ دھار کر میدان میں پہنچے
  • چیئر لیڈرز کی پرفارمنس سے گراؤنڈ میں موجود تماشائی محظوظ ہوتے رہے

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔