اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

طوفانی ہواؤں نے گاڑی کو اٹھا کر دور پھینکا

جاپانی کے جنوبی جزیرے اوکیناوا سے ایک زبردست سمندری طوفان ٹکرایا ہے۔ سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی شدت سے چلنے والی ہواؤں سے اب تک پچاس کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے، جبکہ جزیرے کا بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور وہاں موجود ہزاروں افراد بجلی کی سہولت کے بغیر ہیں۔ ملک کے محکمۂ موسمیات کے مطابق جیلاوت نامی یہ طوفان اتوار کو دارالحکومت ٹوکیو سے بھی ٹکرا سکتا ہے۔ محمکہ نے وہاں کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

آن لائن پر جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں اس طوفان کی شدت کو دکھایا گیا ہے جس میں طوفانی ہوائیں اوکیناوا جزیرے میں ایک کار کو اٹھا کر دور پھینک دیتی ہیں۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے جزیرے پر آنے جانے والی پروازیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔