اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ٹاکنگ پوائنٹ سنیے

پاکستان کے سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے بی بی سی اردو سروس کے پروگرام ٹاکنگ پوائنٹ میں شرکت کی اور بی بی سی کے سامعین کے سوالات کے جواب دیے۔ مولانا حامد سعید کاظمی گزشتہ انتخاب میں رحیم یار خان سے پی پی پی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے مبینہ حج سکینڈل کے بارے میں، جس میں ان پر حج انتظامات کے دوران خرد برد کا الزام لگا تھا، سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں کبھی ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت اسلام کی ایک روشن تصویر دنیا کو دکھانا چاہتی اور اسی لیے انہوں نے صوفیاء کی تعلیمات ماننے والوں کو یہ وزارت دی جو دیگر سیاسی مذہبی قوتوں کو اچھا نہیں لگا اور ان کے لیے دھچکہ تھا۔ سنیے ٹاکنگ پوائنٹ میں حامد سعید کاظمی کے جوابات۔