پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

آخری وقت اشاعت:  منگل 2 اکتوبر 2012 ,‭ 14:16 GMT 19:16 PST
  • سری لنکا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو بتیس رنز سے شکست دے دی
  • پاکستانی بالروں کی عمدہ بالنگ کی وجہ سے آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں
  • آسٹریلوی اننگز کی خاص بات مائیک ہسی کی عمدہ بلے بازی تھی جنہوں نے سینتالیس گیندوں پر چوّن رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی
  • پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تین جبکہ محمد حفیظ اور حسن رضا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
  • اس سے قبل پاکستان نے ناصر جمشید کی نصف سنچری اور کامران اکمل کے بتیس رنز کی بدولت چھ وکٹوں پر ایک سو انچاس رنز بنائے
  • ناصر جمشید نے چھیالیس گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے پچپن رنز کی اننگز کھیلی
  • پاکستان کی جانب سے کامران اکمل نے چھبیس گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے بتیس رنز بنائے
  • ٹیم میں یاسر عرفان کی جگہ شامل کیے جانے والے عبدالرزاق نے سترہ گیندوں پر بائیس رنز بنا کر ٹیم کو ایک بہتر سکور تک پہنچنے میں مدد دی
  • آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تین جبکہ واٹسن اور کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
  • پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑی تعداد میں گراؤنڈ میں موجود تھے

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔