سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کی شاندار فتح

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 6 اکتوبر 2012 ,‭ 21:09 GMT 02:09 PST
  • سری لنکا کے شہر کولمبو میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو چوہتر رن سے شکست دے کر اتوار کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جس میں اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔
  • ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئےمقررہ بیس اوورز میں دو سو پانچ رن بنائے۔
  • اس ٹورنامنٹ میں یہ سکور کسی بھی ٹیم کے خلاف بننے والا سب سے بڑا سکور تھا۔
  • جواب میں آسٹریلیا کا آغاز ہی اچھا نہ ہو سکا اور میچ کی دوسری گیند پر وارنر آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی مشکلات یہیں ختم نہیں ہوئیں اور مائیک ہسی کی وکٹ بھی جلد ہی گر گئی۔ آسٹریلیا کا سکور جب چار اوور میں انتیس رن پر پہنچا تو ان کی آخری امید واٹسن بھی آوٹ ہو گئے۔ ہوگ سات رن بنا کر نارائن کی گیند پر سٹپ آؤٹ ہو گئے۔
  • آسٹریلیا کے کپتان جارج بیلی نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور ایک اوور میں اکیس رن سکور کیے۔ بیلی نے انتیس گیندوں پر تریسٹھ رن بنائے۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم سولہ اعشاریہ چار اوور میں ایک سو اکتیس رن بنا کر آوٹ ہو گئی۔
  • ویسٹ انڈیز کی جانب سے رام پال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
  • پولارڈ نے نہ صرف جارحانہ بلے بازی کی بلکہ دو وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔
  • اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آخری اوور سب سے دلچسپ رہا جس میں آسٹریلیا کے گیند باز ڈورتھی کو پچیس رن پڑے۔ کرس گیل نے ڈورتھی کی پہلی گیند پر چھکا لگایا اور پھر ایک رن بنا لیا۔ ایک رن بننے سے پولارڈ سامنے آ گئے اور انھوں نے اگلی تین گیندوں پر زبردست چھکے جڑے دیئے۔ میچ کی آخری گیند پر وہ کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن اس وقت تک وہ اپنا کام کر چکے تھے۔پولارڈ نے پندرہ گیندوں پر اڑتیس رن بنائے۔اس میں تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔
  • کرس گیل مکمل طور پر فٹ نہیں تھے لیکن پھر بھی انہوں نے دھواں دھار بلے بازی کی اور مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے۔
  • انہوں نے چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے اکتالیس گیندوں پر پچھہتر رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ کرس گیل کا ایک چھکا ایک سو دو میٹر پر گرا جو اب تک کا اس ٹورنامنٹ میں سب سے بڑا چھکا تھا۔
  • آسٹریلیا کے کیومنز نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔