گزشتہ ہفتے کا پاکستان

آخری وقت اشاعت:  اتوار 21 اکتوبر 2012 ,‭ 08:25 GMT 13:25 PST

گزشتہ ہفتے کا پاکستان

  • پشاور کے مضافات میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس چوکیوں اور تھانوں پر حملوں کا سلسلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے متنی میں ایسے ہی ایک حملے میں سینیئر پولیس افسر سمیت پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ زیرِ نظر تصویر میں جوابی کارروائی کے بعد ایف سی کے دو جوان چوکی کی دیوار کے پاس بیٹھے ہیں
  • اکتوبر کے اوائل میں سوات میں طالبان کے قاتلانہ حملے کا نشانہ بننے والی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو گزشتہ ہفتے مزید علاج کے لیے برطانیہ کے شہر برمنگھم منتقل کر دیا گیا جہاں معالجین کے مطابق اب وہ لکھ کر بات کرنے اور سہارے سے کھڑے ہونے کے قابل ہوگئی ہیں
  • ملالہ یوسفزئی کے لیے دعائیہ تقاریب کا سلسلہ پاکستان اور پاکستان سے باہر جاری رہا۔ ان دعائیہ تقاریب کا اہتمام مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا
  • کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ گزشتہ ہفتے بھی جاری رہا اور منگل کی صبح سرکی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے مزید چار شیعہ ہلاک کر دیے گئے۔
  • سنیچر کو لاہور کے نیشنل سٹیڈیم میں بیالیس ہزار آٹھ سو تیرہ پاکستانیوں نے جمع ہو کر ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ تقریب پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012 کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین بھی اس موقع پر موجود تھے
  • گزشتہ ہفتے ہی پاکستان میں سالِ رواں کی چوتھی اور آخری پولیو مہم بھی منعقد ہوئی تاہم ڈبلیو ایچ او کے مطابق تین دن جاری رہنے والی اس مہم میں بھی اٹھارہ لاکھ بچوں کو بیماری سے بچاؤ کی ویکسین نہیں پلائی جا سکی
  • عیدِ قرباں کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے مختلف شہروں میں جانوروں کی منڈیاں لگ گئی ہیں۔ ان منڈیوں سے جانوروں کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ انہیں سجانے کا سامان فروخت کرنے والوں کا روزگار بھی وابستہ ہوتا ہے
  • گزشتہ ہفتے پاکستان میں ایک طویل عرصے کے بعد کرکٹ کے میدان اس وقت آباد ہوئے جب سنیچر کو انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین کراچی میں نمائشی میچ کھیلا گیا۔ اس موقع پر سٹیڈیم کے باہر تماشائیوں کی طویل قطاریں دیکھنے کو ملیں۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔