دنیا کے مختلف ممالک میں عید

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 26 اکتوبر 2012 ,‭ 11:55 GMT 16:55 PST

عیدالاضحیٰ کا جشن

  • افغانستان میں جمعہ کو عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ حالانکہ اسی دوران افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں عیدگاہ پر خودکش حملہ ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی خبر ہے لیکن اس کے باوجود ملک کے مختلف حصوں میں عید کا جشن جاری ہے
  • کابل میں عید کے میلے میں چھوٹی بچیاں جھولے پر جھول رہی ہیں
  • کینیا میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد مسجد کے امام کے خطبے کو غور سے سنتے ہوئے بچے اور مرد
  • پاکستان کے پشاور میں عید کی نماز کے دوران سکیورٹی کا انتظام تھا اور نماز کے دوران ایک پولیس اہلکار چوکس کھڑا دیکھا جاسکتا ہے
  • امان میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد وہاں رہ رہے شامی مہاجر شام کی حزب اختلاف کا پرچم لہراتے ہوئے
  • ماسکو میں عید کے روز بارش ہوئی لیکن اس کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ مسجد میں عیدالاضحی کی نماز ادا کرنے پہنچے
  • سعودی عرب میں عید کے پہلے روز مکہ میں نماز ادا کرتے ہوئے حجاج
  • بھارت کی جنوبی ریاستوں میں جمعہ کو عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا گیا لیکن ملک کے بیشتر حصوں میں سنیچر کو عید ہے۔ عید سے ایک دن پہلے ایک تاجر بکروں کو لے کر جاتا ہوا
  • بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا کے کوچی شہر میں جمعہ کو عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی
  • کابل کی ایک مسجد میں نماز کے دوران لوگوں کے پہنچنے کے بعد اڑتے ہوئے کبوتر
  • ایک طرف جہاں بھارت میں دلی اور مختلف ریاستوں میں عید کی تیاریاں جاری ہیں بھیڑ بکری فروخت کرنے والا ایک بچہ محمد علی فرصت کے کچھ لمحوں کا مزا لے رہا ہے

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔