گذشتہ ہفتے کا پاکستان، عید اور ورلڈ ریکارڈ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 27 اکتوبر 2012 ,‭ 13:07 GMT 18:07 PST

اس ہفتے کا پاکستان، تصاویر

  • پاکستان میں سنیچر کو مسلمانوں کا مذہبی تہوار عید الاضحیٰ منایا گیا۔
  • عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔ اسلام آباد کے نواح میں عید مناتی ہوئی افغان مہاجر بچیاں۔
  • پاکستان کے شہر لاہور میں قربانی کے لیے خریدے جانے والے اونٹ قربان گاہوں کی جانب رواں دواں۔
  • پاکستان کی وادی سوات میں طالبان کی گولی کا نشانہ بننے والی ملالہ یوسفزئی کے خاندان نے برطانیہ میں ملالہ سے ملاقات کی ہے۔
  • پاکستان کے شہر کوئٹہ سے آسٹریلیا جانے کی کوشش کرنے والے ایک سو بیس تارکینِ وطن کو انڈونیشیا کی سمندر حدود سے گرفتار کر لیا گیا۔ شیعہ مسلک کے تعلق رکھنے والے ہزارہ لوگ شدت پسند تنظیم لشکرِ جھنگوی کے حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
  • کوئٹہ میں ہزارہ افراد پر حملوں میں کئی لوگ مارے جا چکے ہیں۔ فرقہ وارانہ کشیدگی میں کئی بچے والدین کی محبت سے محروم ہو گئے۔ کوئٹہ کے ایک قبرستان میں ایک ہزارہ بچہ اپنے والد کی قبر پر اداس بیٹا ہے۔
  • پاکستان اور بھارت کےدرمیان واہگہ اٹاری بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں کئی برسوں سے رینجرز کے جوانوں کے ساتھ اس تقریب میں عوام کا جذبہ ابھارنے والے نوے برس کے چاچا پاکستان مہر دین انتقال کر گئے۔
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سلیم ملک جنہیں کیریئر کے دوران میچ فکسنگ کے الزامات کا سامنا رہا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ بننے کےخواہشمند ہیں۔
  • پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چوتھا پاکستان فیشن ویک ہوا۔ جس میں ڈیزائنرز نے روایت کے برعکس موسم ِخزاں اور سرما کے لیے زیادہ تر ہلکے اور نسبتاَ َ شوخ رنگوں کا زیادہ استعمال کیا۔
  • پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں طلبہ نے سب سے بڑا انسانی قومی پرچم بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔