اسرائیلی حملے، حماس کی جوابی کارروائی

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 15 نومبر 2012 ,‭ 09:37 GMT 14:37 PST
  • ایک اسرائیلی حملے کے بعد تباہ شدہ عمارت کے پاس سے لوگ گزر رہے ہیں۔
  • غزہ پر گرنے والے اسرائیلی گولے کے بعد کا منظر جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتنیاہو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ پر حماس کے خلاف کیے گئے حملوں کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا سکتا ہے۔
  • غزہ کی فضا میں اسرائیل کی جانب مار کیے جانے والے راکٹ نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ روز اسرائیل نے ایک فضائی حملے میں حماس کے رہنما احمد جباری کو ہلاکت کر دیا تھا۔
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج مصر کی درخواست پر بند کمرے کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے گی۔
  • اسرائیل کی جانب سے غزہ کی آبادی پر پمفلٹس اور لیف لیٹس پھینکے گئے جیسا کہ اس تصویر میں یہ فضا میں سے گرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
  • اسرائیلی حملے کے بعد مصر نے قاہرہ میں اسرائیل کے سفیر کو طلب کیا اور اس اسرائیلی حملے کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔
  • ایک اسرائیلی شہری فلسطینی راکٹ کے گرنے کے نتیجے میں تباہ شدہ اپنی گاڑی کو دیکھ رہا ہے۔
  • خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوئے۔
  • غزہ میں اسرائیلی حملے کے بعد ایک زخمی کو ہسپتال لایا جا رہا ہے۔
  • اسرائیل کے ایک علاقے میں فلسطینی راکٹ فائر کیے جانے کے بعد لوگ زیر زمین بنکر میں چھپنے کے لیے جا رہے ہیں۔
  • احمد جباری کی ہلاکت کے بعد ان کی تباہ شدہ گاڑی اس حملے میں اطلاعات کے مطابق احمد جباری کے نائب بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
  • غزہ کی فضا میں رات کے وقت اٹھتا ہوا دھواں جو اسرائیلی حملے کے بعد نظر آ رہا ہے۔
  • اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کے رہائشی محفوظ پناہ گاہ کی جانب جا رہے ہیں۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔