غزہ پر اسرائیلی حملوں کا چوتھا روز

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 17 نومبر 2012 ,‭ 06:54 GMT 11:54 PST
  • اسرائیل کی جانب سے غزہ پر چوتھے روز بھی فضائی حملے جاری رہے اور ہفتے کو اس نے غزہ میں حماس کے ہیڈ کوارٹر کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
  • عینی شاہدین کے مطابق حماس کے ہیڈ کوارٹر کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ مصری وزیر اعظم ہشام قندیل نے جمعہ کو حماس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا۔
  • جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کو اسرائیل کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی لیکن ہفتے کی صبح غزہ دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔
  • اسرائیل نے غزہ پر بدھ کے روز سے فضائی حملے شروع کیے ہیں اور اور چار دن کی کارروائیوں میں تینتیس فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
  • امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو فون کیا اور ایک بار پھر اسرائیل کے ’دفاع کا حق رکھنے‘ کی حمایت کی۔
  • وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
  • اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیل نے فضائی حملہ کر کے حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ احمد جباری اور ان کے نائب کو ہلاک کر دیا تھا۔
  • دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زمینی کارروائی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
  • اسرائیل نے پچھہتر ہزار ریزرو فوج کے اراکین کو تیار رہنے کا حکم دیا ہےاور غزہ پر کارروائیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
  • یہ فیصلہ حماس کی جانب سے یروشلم پر راکٹ داغے جانے کے بعد کیا گیا۔
  • حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ داغے جانے میں تین اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔