اجمل قصاب کو پھانسی، بھارت میں جشن

آخری وقت اشاعت:  بدھ 21 نومبر 2012 ,‭ 15:12 GMT 20:12 PST
  • یہ ہے پونے کی یارواڈا جیل جہاں ممبئی حملوں کے مجرم پاکستانی شہری اجمل قصاب کو بدھ کی صبح پھانسی دی گئی۔
  • اجمل قصاب کو راز داری میں پھانسی دی گئی ہے۔ لیکن پھانسی کی خبر آنے کے بعد پونے کی اس جیل میں سیکورٹی سخت تھی کیونکہ وہاں لوگوں نے جاکر خوشی کا اظہار کیا۔
  • یارواڈا جیل کے قریب سکیورٹی ابھی بھی سخت ہے۔
  • جب سے قصاب کو گرفتار کیا گیا تب سے لے کر اب تک حکومت پر عوام کی طرف سے یہ دباؤ تھا کہ وہ اجمل قصاب کو پھانسی دے۔
  • پورے بھارت میں اجمل قصاب کو پھانسی دیئے جانے پر جشن کا ماحول تھا اور لوگوں نے حکومت کو ایسا کرنے پر مبارکباد دی۔
  • ممبئی حملوں کے متاثرین اور عوام کا کہنا ہے کہ آخر کار ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو انصاف مل گیا۔
  • بھارت میں ہندو نظریاتی تنظیم بجرنگ دل کے کارکنان نے اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کیں۔
  • پونے کی جیل کے باہر لوگوں نے بھارت کا پرچم لہرایا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔