گزشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 24 نومبر 2012 ,‭ 08:20 GMT 13:20 PST
  • پاکستان میں شعیہ عقیدے سے تعلق رکھنے والے مسلمان محرم کے مہینے میں سوگ منا رہے ہیں لیکن اسی دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں ان عزہ داروں کو نشانہ بنانے کے لیے بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں اب کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
  • پاکستان میں محرم کے نویں او دسویں تاریخ کو دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر ملک بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔
  • پاکستان میں محرم کے نویں تاریخ کو دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر موبائل فون سروس، پی ٹی سی ایل کی وائرلیس سروس اور چند شہروں میں موٹر سائیکل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
  • محرم کے دوران ایک طرف جہاں کوئٹہ، کراچی، راولپنڈی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں وہیں اس کے باوجود شعیہ مسلمان محرم کے دسویں تاریخ کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ راولپنڈی کی ایک دوکان میں محرم کا ماتم کرنے والے عزہ داروں کے لیے چھریاں تیز کی جار ہیں۔
  • آشورہ سے ایک دن قبل لاہور میں ایک کاری گر محرم کے تعزیے بنارہے ہیں۔
  • راولپنڈی میں جمعرات کو ایسا ہی ایک دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کے خاندان والے سوگ منا رہے ہیں۔
  • ایک طرف جہاں پاکستان دھماکوں سے نمٹ رہا تھا وہیں دوسری جانب پاکستان کے شہر اسلام آباد میں ڈی ایٹ کا اجلاس ہوا۔ یہ تنظیم پندرہ برس قبل ترکی کی تجویز پر قائم کی گئی تاکہ بڑی آبادی والے اسلامی ممالک آپس میں تجارت کے فروغ سے فائدہ حاصل کرسکیں۔
  • اسی ہفتے پاکستان نے پرتھ میں جاری ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جس میں سنیچر کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہوا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔