یوم عاشور کے ماتمی جلوس

آخری وقت اشاعت:  پير 26 نومبر 2012 ,‭ 21:38 GMT 02:38 PST
  • دنیا بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت سے منایا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکلے اور سوگ کی تقریبات منعقد ہوئیں
  • کربلا میں لاکھوں عزادار اور غمگساروں کا اجتماع۔ یوم عاشور کے موقع پر شیعہ مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع کربلا میں ہوتا ہے اور یہاں لاکھوں زائرین جمع ہوتے ہیں
  • ایران میں بھی بڑے پیمانے پر واقعہ کربلا کی یاد منائی گئی
  • عراق میں مختلف مقامات پر کربلا کے واقعے میں شریک کرداروں کا روپ دھار کر واقعے کو دہرایا گیا اور کربلا میں پیش آنے والے واقعات کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا
  • محرم کے جلوسوں میں ہر عمر کے لوگوں نے اپنے غم اور عقیدت کا اظہار کیا
  • لاہور میں ذوالجناح کی زیارت کے لیے عقیدت مندوں کا ہجوم
  • کچھ عزادار و سوگوار عاشور کے دوران چھریوں، تلوار اور قمع کا ماتم کرتے ہیں۔ زنجیر زنی میں ہر عمر کے لوگ شامل ہوتے ہیں
  • عاشور کے دوران عزا دار و سوگوار مختلف النوع ماتم کے ذریعے خود کو تکلیف و اذیت دے کر کربلا میں گزرنے والے سانحے غم اور تکلیف کے احساس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جلتے ہوئِے کوئلوں پر چلنا بھی روایتی عزاداری کا حصہ رہا ہے
  • پاکستان میں ہر سال کی طرح اس متربہ بھی یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے
  • پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں یومِ عاشور کے جلوس کے قریب ایک دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور بیاسی زخمی ہو گئے
  • لبنان کے شہر بیروت میں یوم عاشور کے موقع پر ہزاروں افراد کا مجمع
  • بھارت کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے اور مجالس منعقد ہوئیں

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔