ممبئی حملوں کی چوتھی برسی

آخری وقت اشاعت:  پير 26 نومبر 2012 ,‭ 15:37 GMT 20:37 PST
  • ممبئی حملوں کے دوران گرفتار ہونے والے شدت پسند اجمل قصاب کو چند دن قبل ہی پھانسی دی گئی
  • ممبئی کا تاج ہوٹل شہر کی اہم ترین عمارتوں میں شامل ہے لیکن حالیہ برسوں میں یہ ہوٹل کافی حد تک بین الاقوامی میڈیا میں ممبئی پر ہونے والے حملوں کی وجہ سے جانا جاتا رہا
  • شدت پسندوں نے ممبئی کے کئی اہم مقامات کو نشانہ بنایا اور بے دریغ گولیاں چلا کر نہتے لوگوں کو قتل کیا
  • حملوں کے دوران بھارت کی سپیشل سیکورٹی فورسز پر فوری کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے
  • ممبئی حملوں کے دوران دس شدت پسندوں کو زیر کرنے میں بھارتی سیکورٹی فورسز کو تقریباً ساٹھ گھنٹے لگے
  • ان حملوں میں کل ایک سو چھیاسٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں کئی غیر ملکی بھی شامل تھے
  • حکومت ہند نے حملوں کے لیے پاکستانی عناصر کو ذمہ دار ٹھہرایا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات طویل عرصے تک خراب رہے
  • حملوں کے دوران قصاب کو زندہ گرفتار کیا گیا۔ طویل قانونی عمل کے بعد قصاب کو موت کی سزا سنائی گئی۔
  • کچھ دنوں پہلے قصاب کو پھانسی دیئے جانے کے بعد بھارت میں کئی جگہ جشن منایا گیا

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔