ناروے کے ساحل پر وہیل مچھلیوں کا اجتماع

آخری وقت اشاعت:  بدھ 12 دسمبر 2012 ,‭ 01:20 GMT 06:20 PST
  • ایک بڑی تعداد میں ہمپ بیک نسل کی وہیل مچھلیاں خوراک کے لیے آرکٹک ناروے میں جمع ہوئیں ہیں۔ سال دو ہزار میں پہلی بار ٹرموسو کے قریب ان مچھلیوں کو دیکھا گیا تھا۔ نیچر فوٹو گرافر ایسپن برجرسن کے مطابق ان کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
  • ان وہیل مچھلیوں کی تصاویر لینے والے برجرسن کا کہنا ہے کہ ساحلی پٹی فیورڈز پر وہیل مچھلیوں کے سانس لینے کی آوازیں بہت شدید تھیں۔ یہاں تک مچھلیوں کی بو کو محسوس کیا جا سکتا تھا اور یہ بلکل ایسی تھیں جیسے کہ مچھلی کی ایک قسم روٹن کی ہوتی ہے۔ ساحل کے اس قدر نزدیک اس سے پہلے مچھلیوں کی اتنی بڑی تعداد نہیں دیکھی گئی
  • فوٹو گرافر کے مطابق اس کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ اس سے پہلے یہ وہیل مچھلیاں کہاں تھیں اور آپ پانی کی تہہ سے نکلنے والی سینکڑوں کی تعداد میں خوفزدہ کرنے والی آوازیں سن سکتے ہیں
  • اگر آپ صیحح جگہ پر موجود ہیں تو خشکی سے صرف دس میٹر کی دوری سے ان کو دیکھ سکتے ہیں
  • قاتل وہیل مچھلیاں اور سمندری پرندے اس دعوت میں شامل ہو گئے۔ ہو سکتا ہے کہ سمندر میں خوراک کے مقام نے اپنی جگہ تبدیل کر لی ہو جس کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں اس نسل کی وہیل مچھلیوں نے اس علاقے کا رخ کیا
  • ایک ہزار کے قریب ہمپ بیک وہیل مچھلیاں ناروے اور بیرنٹس کے ساحلوں پر گرمیوں کے دنوں میں خوراک کی تلاش میں آتی ہیں اور اس کے بعد بچوں کی پیدائش کے عمل کے لیے ویسٹ انڈیز کے ساحلوں کی جانب چلی جاتی ہیں
  • فوٹو گرافر بریرجسن کے مطابق اپنے حجم کے باوجود اس دیو نما سمندری مخلوق کی تصویر لینا ایک مشکل کام ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے پانی کے اوپر آنے کے بارے میں آپ کو کچھ معلوم نہیں ہوتا

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔