بھارت کے موسیقار رگھو رائے کے کیمرے سے

آخری وقت اشاعت:  اتوار 16 دسمبر 2012 ,‭ 15:12 GMT 20:12 PST
  • بھارت کے مقبول ترین فوٹوگرافر رگھو رائے نے گذشتہ کئی دہائیوں میں بھارت کے معروف موسیقاروں کی تصاویر کھینچی ہیں۔ ان کی انھی تصاویر کو کولکتہ میں ایک نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔ اس تصویر میں سرود نواز علی اکبر خان ریاض کر رہے ہیں۔
  • اس نمائش میں بھارت کے نامور موسیقاروں کی زندگی کی جھلکیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ اس تصویر میں نظر آ رہے ہیں کلاسیکی موسیقی کے گلوکار بھيم سین جوشی۔
  • بھارت کے معروف شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کا سنہ دوہزار چھ میں انتقال ہوگیا۔ بھارتی حکومت نے انھیں دو ہزار ایک میں اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا تھا۔
  • کلاسیکی گلوکار کمار گندھرو دلی میں ایک پروگرام کے دوران۔
  • رگھو رائے نے بھارت کے معروف موسیقاروں کو انیس سو اسی کی دہائی میں کیمرے میں مقید کرنا شروع کیا تھا۔ اس تصویر میں بانسری نواز ہری پرساد چوراسیا کو ریاض کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
  • یہ تصویر بھی ہری پرساد چوراسیا کی ہے۔ ہری پرساد چوراسيا کے والد ایک جانےمانے پہلوان تھے اور چاہتے تھے کہ بیٹا اپنے والد کے نقش قدم پر چلے، لیکن ہری پرساد چوراسيا کو پہلوانی سے زیادہ بانسری سے محبت تھی۔
  • اس تصویر میں وینا بجانے والے ایس بالا چندر ریاض کررہے ہیں۔ ایس بالا چندر انیس سو نوے میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئے تھے۔
  • اس تصویر میں عالمی شہرت یافتہ ستار نواز پنڈت روی شنکر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔