مہا کمبھ میلے کی تیاریاں شروع

آخری وقت اشاعت:  پير 17 دسمبر 2012 ,‭ 08:21 GMT 13:21 PST
  • اترپردیش کے شہر الٰہ آباد میں مہا کمبھ میلے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ ہر بارہ برس بعد منعقد ہونے والا یہ میلہ چودہ جنوری کو شروع ہوگا لیکن اس میں شرکت کے لیے سادھوؤں کی آمد ابھی سے شروع ہو چکی ہے۔
  • چودہ جنوری سے دس مارچ تک چلنے والا کمبھ میلہ پوری دنیا میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہے۔
  • الٰہ آباد میں دریائےگنگا کے گھاٹ پر کمبھ میلے کا انعقاد برسوں سے ہوتا آ رہا ہے۔ مہا کمبھ میلہ ہر بارہ سال میں ایک بار منعقد ہوتا ہے، اردھ کمبھ یعنی نصف کمبھ ہر چھ برس بعد اور کمبھ میلا ہر برس منعقد ہوتا ہے۔
  • اس میلےمیں ہر طرح کے سادھو شامل ہوتے ہیں جو اپنی اپنی عقیدت اور فلسفے کے لیے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرتے ہیں۔ امر بھارتی نامی یہ سادھو گزشتہ کئی برسوں سے اپنا ایک ہاتھ اوپر اٹھائے ہوئے ہیں۔
  • دریائے گنگا کے کنارے لوگوں نے جمع ہونا شروع کر دیا ہے۔ ہندو عقیدے کے مطابق کمبھ میلے کے دوران گنگا میں اشنان کرنے سے سبھی پاپ یا گناہ دھل جاتے ہیں۔
  • سنہ دو ہزار ایک میں منعقد ہونے والے مہا کمبھ میں چار کروڑ لوگوں نے حصہ لیا تھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ دنیا میں مذہبی عقیدت مندوں کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔
  • آئندہ برس منعقد ہونے والے اس میلے میں دو ہزار ایک سے بھی زیادہ افراد کے الٰہ آباد پہنچنے کی امید ہے اس لیے عقیدت مندوں کے رہنے کے لیے ایک پورے شہر میں خیمے لگائے گئے ہیں۔
  • ہر برس ہزاروں کی تعداد میں بیرونی سیاح اس میلے میں حصہ لینے کے لیے الٰہ آباد پہنچتے ہیں۔
  • بھگوان شنکر کے روپ میں یہ بچہ ایک مذہبی پروگرام میں حصہ لینے جارہا ہے۔
  • ایک دیوی کے روپ میں بھیک مانگتی ایک چھوٹی بچی۔
  • مہا کمبھ میلے کے دوران بجلی کی فراہمی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ حکومت کی جانب سے میلے کے لیے پچاس پاور سب سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
  • بجلی کے علاوہ پانی کی فراہمی ایک دوسرا بڑا چیلنج ہے۔ میلے سے پہلے پانی کے پمپ خریدتے اہلکار۔
  • دریائے گنگا کو پار کرنے کے لیے عارضی پل بنایا جا رہا ہے۔
  • میلے سے پہلے میدان تیار کیا جا رہا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔