نیشنل جیوگرافک کا سالانہ تصویری مقابلہ

آخری وقت اشاعت:  منگل 8 جنوری 2013 ,‭ 04:38 GMT 09:38 PST

نیشنل جیوگرافک کا سالانہ تصویری مقابلہ

  • تھائی لینڈ کے ایک چڑیاگھر میں اپنا جسم خشک کرنے کی کوشش میں مصروف شیر کی اس تصویر نے نیشنل جیوگرافک کے سالانہ تصویری مقابلے میں مجموعی طور پر پہلا انعام جیتا ہے۔ اس مقابلے میں ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کے بائیس ہزار فوٹوگرافرز نے تصاویر بھیجیں۔
  • مقامات کی کیٹیگری میں پہلا انعام نیناد سلیک کی اس تصویر کو ملا جس میں چاندنی رات میں میٹرہارن کی چوٹی دکھائی دے رہی ہے
  • افراد کے کیٹیگری میں پہلا انعام میکا البرٹ کی اس تصویر کو دی گیا جس میں ایک کوڑا چننے والی خاتون کو دکھایا گیا ہے
  • منصفین کے علاوہ نیشنل جیوگرافک کے ناظرین نے بھی فاتحین کا انتخاب کیا۔ مقامات کی کیٹیگری میں ناظرین کی پسندیدہ ترین تصویر ایڈم کوئیش کی ’آئس برگ ہنٹر‘ رہی
  • افراد کی کیٹیگری میں ناظرین کی پسندیدہ تصویر ان برفانی راستوں پر ہونے والی ریس کی رہی جن پر مشہور مہم جو ایمنڈسن نے قطب جنوبی پہنچنے کے لیے سفر کیا تھا
  • فطری مناظر کی کیٹیگری میں ناظرین کی جانب سے پہلا انعام سنجیو بھور کی اس تصویر کو ملا جس میں صحرائے ماسی مارا میں ایک مادہ چیتے اور اس کے بچے کو دکھایا گیا ہے
  • مقابلے میں حوصلہ افزائی کے بھی کئی انعامات دیے گئے۔ اس تصویر میں انتہائی تیز قوتِ سماعت کی حامل سرخ لومڑی دو فٹ برف تلے موجود چوہے کا کھوج لگا رہی ہے
  • چین میں روایتی ڈریگن بوٹ ریس کی یہ قدیم تصویر بھی حوصلہ افزائی کے انعام کی حقدار قرار پائی
  • آئس لینڈ کے مشرقی ساحل پر پہنچنے والے گلیشیئر کے ٹکڑے کی اس تصویر کو بھی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔
  • وینڈل فلپس نے یہ تصویر انڈونیشیا میں ذہنی امراض کا شکار افراد کے ایک بحالی مرکز میں کھینچی۔ اس مرکز میں ڈھائی سو افراد کو رکھا گیا ہے جن میں سے کچھ پا بہ زنجیر بھی ہیں۔
  • اندرا سواری نے سردیوں کی ایک شام میں پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کو اپنے کیمرے میں قید کیا اور حوصلہ افزائی کا انعام پایا
  • الاسکا کے اس بھورے ریچھ کی تصویر جیسن چنگ نے ایک دیسی موشن کنرولڈ ٹرگر ڈیوائس کو اپنے کیمرے سے منسلک کر کے حاصل کی
  • سٹلٹ فشنگ مچھلیاں پکڑنے کا وہ انوکھا طریقہ ہے جو سری لنکا میں رائج ہے۔ اس طریقے میں مچھیرا مونگے کی چٹانوں میں نصب بانس پر کھڑا ہو کر مچھلیوں کا شکار کرتا ہے۔ تصاویر: (2012 نیشنل جیوگرافک کا سالانہ تصویری مقابلہ)

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔