مشرقِ وسطیٰ شدید سردی کی لپیٹ میں

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 10 جنوری 2013 ,‭ 17:11 GMT 22:11 PST
  • شدید سردی، بارشوں، برفباری اور سرد ہواؤں نے مشرقِ وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔تِل ابیب میں سیلاب نے ریلوے کے نظام کے علاوہ بڑی شاہراہوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے
  • یروشلم میں طوفانی ہواؤں اور بارش نے پیدل چلنے والے افراد کے لیے مشکلات پیدا کر دیں۔ اسرائیل کے محکمۂ موسمیات نے موجودہ سیزن میں گزشتہ دس سالوں کے دوران سب سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیشنگوئی کی ہے
  • اسرائیلی ریڈیو کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں جاری برفباری کے باعث وہاں کے سکول آئندہ بدھ تک بند رہیں گے
  • یروشلم میں چلنےوالی تیز ہواؤں نے الااقصی مسجد کے قریب درخت کو اکھاڑ دیا
  • سیلاب اور بارشوں نے مغربی کنارے میں واقع قصبوں اور گاؤں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے
  • شدید بارش اور سیلاب نے غزہ کی پٹی میں واقع جنوبی شہر رفاہ کے شہریوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کیں۔ سیلاب کی وجہ سے ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہیں
  • اردن کے دارالحکومت عمان میں سیلاب نے متعدد دکانیں اور کاروباری مراکز کو شدید متاثر کیا ہے
  • بارش اور سرد موسم نے اردن کے شمال میں واقع اس کیمپ میں رہنے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے
  • بیروت میں سیلاب اور موسلا دھار بارشوں نے متعدد شہروں کو نقصان پہنچایا
  • مشرقی لبنان میں غیر معمولی برفباری کی وجہ سے بیروت اور شام کو ملانے والی سٹرک برف سے ڈھکی پڑی ہے
  • شام کے دارالحکومت دمشق میں بدھ کو شدید برفباری ہوئی۔ شام کے محکمۂ موسمیات نے مذید برفباری کی پیشنگوئی کی ہے

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔