نیشنل جیوگرافک سوسائٹی کے 125 سال

آخری وقت اشاعت:  بدھ 16 جنوری 2013 ,‭ 10:15 GMT 15:15 PST
  • نیشنل جیوگرافک سوسائٹی اپنی ایک سو پچیسویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس تصویر میں جیزا کے احرام کے پاس تین اونٹوں کے سوار نظر آرہے ہیں۔
  • اس تصویر میں نیشنل جیوگرافک کی پرانی تصاویر میں سے کچھ یہاں شامل کی گئی ہیں جیسا کہ فوٹوگرافر رابرٹ ای پئری کی انیس سو نو کی قطب شمالی کی مہم کے دوران کی یہ تصویر ہے۔
  • رابرٹ ای پئری اپنی تصاویرکی فلم کو برفانی تودوں میں گھرے یخ بستہ نمکین پانیوں میں روزانہ دھونا ان کے معمولات میں شامل تھا۔ اس مہم کے لیے نیشنل جیوگرافک نے انہیں سپانسر کیا تھا۔
  • فوٹو جرنلسٹ مینارڈ اوون ولیمز اپنی پسندیدہ تصویر کے بارے میں یاد کر کے حیران ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ افغانستان کے شہر ہرات کے بازار میں اس تصویر کے کھنچنے کے دوران کے تین سیکنڈز میں کسی نے آنکھ تک نہیں چھپکی۔
  • انیس سو اڑتیس میں میتھیو سٹرلنگ نے میکسیکو کے علاقوں ٹبیسکو اور ویراکروز میں گیارہ بڑے بڑے پتھر کے سر دریافت کیے جن کا تعلق قدیم اولمیک تہذیب سے تھا۔ یہ سر پندرہ سالوں تک مدفون رہے۔
  • انیس سو چونسٹھ کی اس تصویر میں پریماٹولوجسٹ جین گوڈل اور ایک چمپینزی بچے فلنٹ کے درمیان تعلق کا ایک دل کو چھونے والا لمحہ قید ہے۔ یہ تصویر تنزانیہ کے گومبے سٹریم ریزرو میں لی گئی۔
  • انیس سو تریسٹھ کی ایک تصویر جب پہلی امریکی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی۔ یہ تصویر فوٹوگرافر بیری بشپ نے کھینچی۔
  • انیس سو چوراسی میں نیشنل جیوگرفک سوویت یونین کے آہنی پردے کے پیچھے گیا جس کی ایک تصویر میں ماسکو میں سرخ سکوئر میں پارٹی ورکرز یوم مئی کا مارچ کر رہے ہیں۔
  • نیشنل جیوگرافک میں شائع کی گئی بہت اہم تصاویر میں سے ایک چاند پر خلابازوں کے اترنے کی تھی۔ اس تصویر میں خلا باز بز ایلڈرن چاند کے خاموشی اور سکون کے سمندر پر ٹہل رہے ہیں۔
  • اگست انیس سو اٹھانوے میں نیشنل جیوگرافک نے زیرِ سمندر ٹائٹینک جہاز کے غرق شدہ حصے کی تصاویر شائع کیں جس کا مضمون ’سہ طرفہ سانحہ‘ کے نام سے شائع ہوا تھا۔ یہ تصویر انیس سو اکانوے میں بہترین فوٹوگرافی کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بنائی گئیں تھیں۔
  • بندھو گڑھ نیشنل پارک بھارت میں ایک پھندے میں رکھے ہوئے کیمرے کو اس شیرنی نے خود ہی حرکت دی جس کے نتیجے میں اس کی یہ تصویر بنی۔
  • یوگینڈا کے کوئین ایلزبتھ نیشنل پارک میں یہ شیر درخت پر چڑھ کر سونے لگا ہے۔ تصویر بشکریہ نیشنل جیوگرافک ڈاٹ کام

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔