دھرنے والے چلے گئے، گندگی رہ گئی

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 18 جنوری 2013 ,‭ 06:13 GMT 11:13 PST

دھرنے والے چلے گئے، گندگی رہ گئی

  • اسلام آباد میں تحریکِ منہاج القرآن کا چار روزہ دھرنا تو اختتام کو پہنچا لیکن دھرنے کے بعد اسلام آباد کا ڈی چوک کوڑا گھر کا منظر پیش کر رہا ہے
  • دھرنے کے دوران سخت سردی کی وجہ سے لوگ لکڑیوں اور کاغذوں کو بطور ایندھن استعمال کرتے رہے اور اب ان کی باقیات جناح ایونیو پر بکھری ہوئی ہیں
  • دھرنے کے دوران خیموں کی تنصیب میں مدد لینے کے لیے اردگرد سے پتھر بھی لائے گئے جو خیمے اکھاڑے جانے کے بعد سڑک پر ہی چھوڑ دیے گئے
  • دھرنے میں شریک ہزاروں افراد میں سے بیشتر جمعرات کی شب چلے گئے اور باقی جمعہ کی صبح واپسی کے لیے تیار دکھائی دیے اور ممکنہ طور پر شہری ادارے صفائی کے کام اس کے بعد ہی کر پائیں گے
  • جناح ایونیو پر کوڑے کرکٹ کے علاوہ بارش میں بھیگ کر خراب ہو جانے والے خیمے بھی دیکھے جا سکتے ہیں
  • اسلام آباد کے ترقیاتی اداروں کے کارکنوں نے جمعہ کی صبح سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کیا ہے
  • دھرنا ختم ہونے کے بعد سڑک صفائی کا عمل مکمل ہونے سے قبل ہی عام ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے
  • اسلام آباد کے اس علاقے کا جو حال ہوا سو ہوا لیکن دھرنے کے شرکاء اپنی ’کامیابی‘ پر شاداں دکھائی دیتے ہیں

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔