پوپ بینیڈکٹ کی زندگی تصاویر میں

آخری وقت اشاعت:  پير 11 فروری 2013 ,‭ 13:32 GMT 18:32 PST
  • ویٹیکن سے آنے والی معلومات کے مطابق پوپ بینیڈکٹ فروری کے آخر میں مستعفی ہو رہے ہیں جس کو توقع نہیں کی جا رہی تھی۔
  • پوپ بینیڈکٹ XVI (دائیں ہاتھ پر پیچھے) کی پیدائش سنہ 1927 میں جرمنی کے ایک دیہی علاقے میں ہوئی۔
  • وہ 14 سال کی عمر میں ہٹلر کی تنظیم ’ہٹلر یوتھ‘ میں بھرتی ہوئے جیسا کہ اس وقت جرمنی کے ہر نوجوان پر لازم تھا۔ تاہم وہ اس تنظیم کے کبھی بھی سرگرم رکن نہیں رہے۔
  • سنہ 1946 سے 1951 میں انہوں نے میونخ یونیورسٹی میں فلسفہ اور دینیات کی تعلیم حاصل کی۔ جون 1951 میں وہ اپنے بھائی کے ہمراہ پادری بنے۔
  • مذہب میں ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد فادر جوزف یونیورسٹی کے پروفیسر لگ گئے۔
  • فادر جوزف بہت تیزی سے آ گے بڑھے اور ان کو پوپ پال VI نے میونخ کا آرچ بشپ اور اس کے بعد سنہ 1977 میں کارڈینل مقرر کیا۔
  • سنہ 1981 میں وہ روم منتقل ہو گئے۔
  • اسّی کی دہائی میں انہوں نے چرچ کی جانب سے آزادیِ دینیات کے خلاف مہم کی قیادت کی۔
  • اپریل 2005 میں جان پال دوم کے انتقال پر جوزف ریٹزنگر نے جو اس وقت کالج آف کارڈینلز کے ڈین تھے، جنازے کی رسومات کی ادائیگی کی۔
  • نئے پوپ سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ چرچ کی روایتی اقدار کا دفاع کریں گے۔
  • جب انھوں نے اپنا عہدہ سنبھالا تو اس وقت کیتھولک چرچ ایک بہت بڑے بحران سے گزر رہا تھا۔ اسی دوران یہ خبریں آنا شروع ہوئی تھیں کہ پادری بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
  • کارڈینل ریٹزنگر جب پوپ بنے تو ان کے لیے اپنے سحرانگیز پیش رو پوپ جان پال دوم کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں تھا۔ پوپ کے دور کی نمایاں بات ان کی زبان اور اقدامات سے مسلمانوں، یہودیوں اور پروٹسٹنٹوں کی دل آزاری تھی۔ حامیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات پوپ کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کی غلط تعبیر ہے۔
  • 2007 میں لاطینی امریکہ کے دورے میں ایک تنازع سامنے آیا جب انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکہ کی مقامی آبادی عیسائی مذہب اختیار کرنا چاہتی تھی جس کی ترویج نوآْبادکاروں نے کی تھی۔
  • ستمبر 2010 میں برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران انہوں نے منظم مذہب کے مخالفین کے خلاف بات کی۔ ان کی پاپائیت کا مرکزی خیال بنیادی مسیحی اقدار کا دفاع رہا ہے۔
  • پوپ نے ایک بیان میں کہا: ’خدا کے سامنے اپنے ضمیر کا بار بار جائزہ لینے کے بعد مجھے یقین ہو گیا ہے کہ میرے بڑھاپے کی وجہ سے میری جسمانی طاقت اس عہدے کے ضروریات ادا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔‘
  • پوپ کے عہدے سے استعفے دینے کی مثالیں موجود ہیں، لیکن یہ جدید دور میں پہلا موقع ہے کہ کسی پوپ نے استعفیٰ دیا ہو۔ عام طور پر پوپ کا عہدہ تاحیات ہوتا ہے۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔