کراچی میں دھماکے کے بعد سوگ

آخری وقت اشاعت:  پير 4 مارچ 2013 ,‭ 13:29 GMT 18:29 PST

کراچی: عباس ٹاؤن پر بم حملے کے بعد

  • تباہی کے مناظر
    کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں اتوار کی شام بم دھماکے سے ہونے والی تباہی کا صحیح اندازہ دن کی روشنی میں لگایا جا سکتا ہے
  • تباہی کا منظر
    دھماکے سے رہائشی عمارتوں کا بیرونی حصہ بالکل تباہ ہو گیا
  • دھماکے سے عمارتوں کے اندر بھی تباہی ہوئی اور کچھ فلیٹوں میں آگ لگنے سے سب کچھ جل گیا
  • تباہی
    دھماکے کا نشانہ بننے والی عمارتوں کے رہائشی حسرت بھری نگاہوں سے اپنی تباہ شدہ رہائش گاہوں کو تکتے دکھائی دیے
  • سوگوار
    اس بم حملے میں اڑتالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے جن کے لواحقین اس غم سے نڈھال دکھائی دیے
  • ہلاک شدگان میں سے تیس افراد کو اجتماعی نمازِ جنازہ کے بعد وادی حسین قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا
  • نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد اشک بار نظر آئی
  • تفتیش کار
    عباس ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور پیر کو تفتیش کار جائے وقوع سے سراغ اکھٹے کرتے رہے
  • اس واقعے کے خلاف کراچی میں حکومتی اور عوامی سطح پر پیر کو سوگ منایا جا رہا ہے اور شہر میں ہڑتال ہے
  • خالی سڑک
    شہر کی تجارتی اور کاروباری تنظیموں کے علاوہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی ہرتال کا شرکت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شہر کی سڑکیں ویران رہیں
  • ہڑتال اور ہلاک شدگان کی تدفین کے موقع پر کراچی میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔