’امن پائپ لائن‘: تصویروں میں

آخری وقت اشاعت:  پير 11 مارچ 2013 ,‭ 17:00 GMT 22:00 PST

پاک۔ایران ’امن پائپ لائن‘

  • آصف زرداری اور احمدی نژاد
    پاکستان اور ایران کے صدور نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے
  • امن پائپ لائن
    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن کا ایٹمی منصوبے سے کوئی تعلق نہیں اور امن پائپ لائن معاہدہ دونوں ملکوں کو قریب لائے گا
  • امن پائپ لائن کی افتتاحی تقریب
    ایرانی صدر احمدی نژاد نے پاکستانی مندوبین کا پرتپاک خیر مقدم کیا
  • امن پائپ لائن کی افتتاحی تقریب
    پاکستانی صدر کے ہمراہ وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر اور دیگر وفاقی وزراء تھے
  • امن پائپ لائن کی افتتاحی تقریب
    پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق پائپ لائن کا سنگِ بنیاد رکھے جانے کی تقریب ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں گبد کے مقام پر پیر کو منعقد ہوئی
  • امن پائپ لائن کی افتتاحی تقریب
    پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن کے لیے سات اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایران کے جنوب میں فارس گیس فیلڈ کو بلوچستان اور پنجاب میں ملتان سے جوڑا جانا ہے
  • امن پائپ لائن کی افتتاحی تقریب
    اس منصوبے کو ’امن پائپ لائن‘ کا نام دیا گیا ہے اور پی ٹی وی کے مطابق بیالیس انچ قطر کی اس پائپ لائن کی کل لمبائی 2775 کلومیٹر ہے جس میں سے 785 کلومیٹر طویل پائپ لائن پاکستان میں بچھے گی۔ ایران نے اب تک اپنے علاقے میں اب تک 900 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھا لی ہے

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔