سونی فوٹوگرافی ایوارڈز 2013

آخری وقت اشاعت:  منگل 19 مارچ 2013 ,‭ 13:32 GMT 18:32 PST
  • ایلمار احمدوو کی تصویر سٹار ٹری (ستاروں والا درخت) نے کم روشنی والے سیکشن میں سونی کی عالمی فوٹوگرافی کے آزاد شعبے میں ایوارڈ حاصل کیا۔ آزاد شعبے میں کامیابی حاصل کرنے والوں کا اعلان منگل کو کیا گیا۔
  • گلبرٹ یُو کی چین میں فن شن کی ’آگ والی ناچتی بلا‘ کی تصویر نے آرٹ اور کلچر کے شعبے میں ایوارڈ حاصل کیا۔
  • ہیساتومو تاداہیکو کی جاپان میں شادی کے موقع پر ایک جوڑے کی تصویر نے ’افراد‘ کے شعبے میں ایوارڈ حاصل کیا۔
  • تعمیرات کے طالب علم نگوین ہانگ ہیپ نے جو صرف پچھلے ایک سال سے تصویریں کھینچ رہے ہیں نے کہا کہ ’یہ ایوارڈ میرے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے اور یہ مجھے آرٹ بنانے اور بحیثیت آرٹسٹ ترقی کرنے کی طرف راغب کرتا ہے۔‘
  • قدرتی اور جنگلی حیات کے شعبے میں کراسیمیر ماتاروف کی ’مکڑی کی دنیا میں خوش آمدید‘ کے عنوان سے کھینچی گئی تصویر کو پہلا ایوارڈ ملا۔
  • ’رش کے اوقات‘ نامی یہ تصویر مینی فاجوتاگ نے فلپائن کے سیبویان جزیرے پر چھٹی کے دن کھینچی۔
  • ماتیاز گلویز نے اپنی تصویر کے بارے میں کہا کہ ’دودھ کا دھماکہ، جس میں چھلکتے دودھ کے منظر کو اتنی تفصیل سے تصویر میں قید کیا گیا ہے جسے انسانی آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہے۔ لیکن آپ کیمرے کے ساتھ ایک پوری نئی دنیا دریافت کر سکتے ہیں۔‘
  • مینگ ہاؤ گوان کی تصویر کو ’مسکراہٹ‘ کے شعبے میں ایوارڈ دیا گیا۔
  • یاؤ کوانگ اس شخص سے جکارتہ سے باہر اس کے گاؤں میں ملے تھے۔ انہوں نے کہا کہ’میں اس آدمی سے ملا جو پچپن سے یہاں رہ رہے تھے۔ وہ بڑے مہمان نواز تھے اور انہوں نے مجھے اپنا گھر دکھایا۔ میں نے وہاں کئی تصویریں لیں اور اس سے یہ آس پاس کا منظر بنا لیا۔
  • مجاز تانچک کی چینی قصبے یی ژیان میں ’ہو‘ طرز پر بنائے گئے بیٹھکوں سے متاثر تصویروں نے تھری ڈی کے شعبے میں ایوارڈ حاصل کیا۔
  • پورٹس متھ یونیورسٹی میں فوٹوگرافی کی طالبہ الیکسانڈرا ڈریگوئی کو اپنے ملک رومانیہ میں نئے سال کے موقع پر بنائی گئی تصویر پر ’جوانوں کے کلچر‘ کے شعبے میں پہلا انعام ملا
  • برٹا ویسنٹی کو ’جوانوں کے پورٹریٹ‘ کے شعبے میں پہلا انعام ملا۔ انہوں نے کہا کہ ’ایک دفعہ مجھے ایک خالی عمارت ملی۔ جب میں اس عمارت کے اندر گیا تو میں ذہن میں ایک لڑکی کو لے آیا جس سے میں وہاں بس میں ملتا تھا اور میں نے اسے حقیقی منظر میں تبدیل کر دیا‘۔
  • زو وائی شو کی تصویر ’قدرت کا جوابی حملہ‘ اس سلسلے کی آخری فاتح تصویر ہے۔ آذاد شعبے میں جتینے والے دس فوٹوگرافرز اب دسویں سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز اوپن فوٹوگرافر آف دی ائیر کے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گے۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔