پیر پچیس مارچ کا سیربین

آخری وقت اشاعت:  منگل 26 مارچ 2013 ,‭ 20:39 GMT 01:39 PST

پیر پچیس مارچ کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحہ پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر ہوتا ہے۔

شدت پسندوں کا نشانہ عوامی نیشنل پارٹی اور انتخابات

پیر پچیس مارچ کا سیربین، حصۂ اول

بی بی سی اردو کے ٹی وی پروگرام سیربین کا پہلا حصہ۔ یہ پروگرام پیر پچیس مارچ کو ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا۔

دیکھئیےmp4

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

عوامی نیشنل پارٹی پر پچھلے چار سالوں میں حملوں کے نتیجے میں خيبر پختون خواہ کي اس بڑي جماعت کے سات سو سے زيادہ کارکن، ايک صوبائی وزیر اور تین ایم پی ایز طالبان کے ہاتھوں اپني جان گنوا چکے ہیں۔

کیا یہ جانی نقصان آنے والے انتخابات میں ان کے لیے حمایت کا سبب بن سکتا ہے؟ شامل ہے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ۔

اسي حوالے سے گفتگو کے لیے عوامي نيشنل پارٹي کے جنرل سيکريٹري بشير جان سیربین میں کراچي سٹوڈيو سے لائیو شام ہوئے جن سے بات چیت اس حصے میں شامل ہے۔

اس حصے کے آخر میں شامل ہیں آپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آنے والی آراء۔

عالمی خبریں، بھارت میں خشک سالی، مغل دور پر نمائش

پیر پچیس مارچ کا سیربین، حصۂ دوم

بی بی سی اردو کے ٹی وی پروگرام سیربین کا دوسرا حصہ۔ یہ پروگرام پیر پچیس مارچ کو ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا۔

دیکھئیےmp4

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

اس حصے میں پہلے شامل کی گئیں عالمی خبریں جس میں نظر ڈالی گئی قبرص کے مالیاتی بحران پر۔

بھارت کے بعض علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں جس کے بارے میں نامہ نگار سہیل حلیم کی رپورٹ اس حصے میں شامل ہے۔

اس حصے کے آخر میں شامل کی گئی برٹش میوزیم میں جاری ہندوستان کے مغل دور پر ایک نمائش پر حسین عسکری کی رپورٹ۔

بلوچستان میں انتخابات، سردار اختر مینگل کا انٹرویو

پیر پچیس مارچ کا سیربین، حصۂ سوم

بی بی سی اردو کے ٹی وی پروگرام سیربین کا تیسرا حصہ۔ یہ پروگرام پیر پچیس مارچ کو ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا۔

دیکھئیےmp4

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

پاکستان کا صوبہ بلوچستان ايک لمبے عرصے سے شورش اور بدامني ميں مبتلا ہے۔حال ہی میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ سردار اختر مينگل دبئي سے کراچي پہنچے ہيں۔

نامہ نگار حسن کاظمي نے سردار اختر مينگل سے خصوصی انٹرویو میں پوچھا کہ کيا ان کي جماعت اليکشن ميں حصہ لے گي؟

اسی حصے میں شامل ہیں آپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آنے والی آراء۔

آخر میں شامل کی گئی ڈیرہ غازی خان میں پتھر کرش کرنے کی فیکٹریوں میں آلودگی کا شکار ایک قبیلے کے بارے میں نامہ نگار شمائلہ جعفری کی رپورٹ۔

بزنس

پیر پچیس مارچ کا سیربین، حصۂ چہارم

بی بی سی اردو کے ٹی وی پروگرام سیربین کا چوتھا حصہ۔ یہ پروگرام پیر پچیس مارچ کو ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا۔

دیکھئیےmp4

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

اس حصے میں شامل ہوتا ہے ہفتہ وار سلسہ بزنس۔

لو پھر بہار آئی۔ اور جہاں درختوں کی پرانی چھال کے پیچھے سے نئی کونپلوں نے سر نکالے ہیں، وہیں انسان بھی سردیوں کا دبِیز لباس چھوڑ کر ہلکے پھلکے کپڑوں کی تلاش میں ہیں۔

نامہ نگار خرم حسین نے ٹیکسٹائل کی دنیا پر ایک نظر ڈالی اور کچھ حیرت انگیز حقائق ان کے سامنے آئے۔

اسی بارے میں

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔