اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ انتیس مارچ کا سیربین، حصۂ سوم

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت نے ملک میں بسنے والی اقلتیوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ جہاں شیعہ، عیسائی

اور ہندو برادری ہدف بنتي ہيں، وہاں ایک برادری ایسی بھی ہے جس کے خلاف نہ صرف تشدد کے واقعات روز مرہ کا معمول ہیں بلکہ

ریاست کی جانب سے بھی امتیازی سلوک کيا جاتا ہے۔

تفصیل کے ساتھ عنبر شمسی کی رپورٹ۔

اسی حصے میں دیکھیے گا برطانوی دارلامراء کے رکن لارڈ احمد آف ومبلڈن سے گفتگو جو لندن میں سٹوڈیو میں موجود تھے۔

اس کے بعد شامل ہیں آپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آنے والی آراء۔

سری لنکا میں مسلم مخالف کارروائیوں میں اچانک اِضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اِس کے پیچھے بودھ بھِکشوؤں

کا ہاتھ ہے۔ پہلے مسلمانوں کے حلال کھانے پر اعتراض ہوا، پھر کہا گیا کہ اُن سے مال نہ خریدا جائے اور اب ایک مسلمان تاجر کے

گودام پر حملہ کیا گیا ہے۔ تفصيل سنيے عارف شميم سے