اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

فاٹا سے پہلی خاتون امیدوار

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی علاقوں سے ایک خاتون امیدوار آنے والے انتخابات میں جنرل نشست سے حصہ لے رہی ہیں۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی بادام زری ایک ایسے علاقے سے الیکشن لڑ رہی ہیں جہاں فرسودہ قبائلی روایات کے باعث پہلے خواتین کو آزادانہ طورپر ووٹ ڈالنے کی اجازت حاصل نہیں تھی۔

باجوڑ ایجنسی سے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ