اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سیاستدانوں کے سر پر 62, 63 کی تلواریں لٹک رہی ہیں‘

پاکستان میں گیارہ مئی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے تناظر میں آئین کی دو شقوں باسٹھ اور تریسٹھ پر ایک مرتبہ پھر بحث چھڑ گئی ہے اور گزشتہ حکومت میں پارلیمان کا حصہ بننے والے سیاستدانوں کو ان میں ترمیم نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان کے آئین کی شق باسٹھ پارلیمان کی رکنیت کی اہلیت اور تریسٹھ نااہلی سے متعلق شرائط کے بارے میں ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ فوجی آمر جنرل ضیاء الحق کے دور میں آئین کا حصہ بننے والی یہ دونوں شقیں وہ تلواریں ہیں جو سیاست دانوں کے سر پر لٹک رہی ہیں۔