اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ سترہ اپریل کا سیربین، حصۂ دوم

امریکی خفیہ ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے ہاتھ صدر اوباما کے نام لکھا گیا ایک ایسا خط لگا ہے جس میں مشتبہ مواد موجود ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ خط منگل کو وائٹ ہاؤس سے باہر ایک دفتر میں ملا۔ دریں اثنا ایف بی آئی نے پہلي مرتبہ پیر کو بوسٹن ميراتھن کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کی کچھ تفصیلات بتائي ہيں۔ تفصیل مہوش حسین سے۔

ایف بی آئی نے پیر کو بوسٹن ميراتھن کے دوران ہونے بم دھماکوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں ممکنہ طور پر پریشر ککر، کیل اور بال بیرئنگ استعمال کیے گئے تھے۔ تفتيش کاروں کا کہنا ہے کہ حملے کے ذمہ دار افراد کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ تفصیل مہوش حسین سے۔

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا ميں ہونے والے مظاہروں کے دوران اپنے لیڈر کم جونگ اُن کی تصاویر جلائے جانے پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ واقعہ ايک ايسے وقت پيش آيا ہے جب شمالی کوریا میں ملک کے بانی کی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

بھارت کی ریاست گجرات کے شہر مانڈوی میں گزشتہ کئی صدیوں سے مشرق وسطی اور افریقی ملکوں سے سمندری راستوں کے ذریعے تجارت کے لیے لکڑی کے سمندری جہاز بنانے کی صنعت منافع بخش رہی ہے۔

مقامی طور پر لکڑی کے ان سمندری جہازوں کو ڈھو کہا جاتا ہے ۔ صومالی قذاقوں کی جانب سے سمندری جہازوں پر حملوں کے بعد سے سنہ دو ہزار دس میں نئے قوانین متعرف کرائے گئے تھے جن کے بعد ان چھوٹے جہازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

اس قانون سازی کے بعد مانڈوی میں جہاز سازی کی صنعت زوال کا شکار ہے۔