اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ چوبیس اپریل کا سیربین، حصۂ اول

پاکستان کے تین صوبائی دارالحکومتوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے بعد انتخابی سرگرمیوں پر خوف کے بادل چھا گئے ہیں

اور انتخابی نعرے دھماکوں کی گونج میں دب کر رہ گئے ہيں۔

اِن دھماکوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور ہمدردوں سمیت گیارہ افراد ہلاک اور باسٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی میں انتخابی دفتر کے قریب بم دھماکے کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پر شہر میں بدھ کو کاروبار بند رہے۔

مزید تفصیل کے ساتھ دیکھیے کراچی سے سبین آغا کی رپورٹ۔

اسي بارے ميں کراچي ميں ايم کيو ايم کے سينئير رہنما فاروق ستار سے لیا گیا خصوصی انٹرویو بھی اسی حصے میں شامل ہے۔

سب سے آخر میں دیکھیے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء۔