اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ چھبیس اپریل کا سیربین، حصۂ سوم

پاکستان ميں گیارہ مئی کو ہونے والے تاریخی انتخابات پر سب کی نظریں ہیں۔ پاکستان کے فوجي سربراہ کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود سابق حکومت کے دور میں بھی حکومت گرنے کے اندازے اور قياص آرائياں ہوتي رہيں۔ پاکستان کا ماضی اس انتخابی مہم پر کس حد تک اثر انداز ہو سکتا ہے اور پاکستانی فوج کا کردار ان تاریخی انتحابات میں کس حد تک بدلا ہے؟

نامہ نگار ارم عباسی انتخابات سے متعلق بی بی سی کی خصوصی کوریج کے لیے جنوب مغربی پنجاب کے ضلع چکوال گئيں جہاں سے انہوں نے انہيں پہلووں کا جائزہ لينے کي کوشش کي ہے۔

پاکستاني سياست ميں فوج کا کردار ۔اس موضوع پر خصوصی گفتگو اسی حصے میں شامل ہے جس میں کراچي سے بي بي سي کے خصوصي نمائندے محمد حنيف اور اسلام آباد ميں سکيورٹي امور کے تجزيہ نگار ريٹائرڈ ائر مارشل شہزاد چوہدري شامل تھے۔

سب سے آخر میں دیکھیے آپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء۔