اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ووٹ ڈالیں لیکن سیاست نہ کریں

پاکستان میں گیارہ مئی دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں ایک کروڑ اڑسٹھ لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹر ایسے ہیں جن کی عمریں اٹھارہ سے پچیس سال کے درمیان ہیں۔ اِن میں سے بیشتر نوجوان طلباء و طالبات زندگی میں پہلی دفعہ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے ایک کالج کی طالبات کی رائے ہے کہ خواتین کو اپنا حقِ رائے دہی تو استعمال کرنا چاہیے لیکن انتخابی امیدوار ہونا چاہیے نہ سیاست میں آنا چاہیے۔ ہمارے ساتھی ظہیرالدین بابر نے اُن کمرۂ جماعت میں اُن سے گفتگو کی۔