اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدین کے سیلاب متاثرین کی امیدیں

دوہزار دس کے سیلاب کے دوران صوبہ سندھ کا علاقہ بدین مکمل طور پر ڈوب گیا تھا۔ یہاں بہت سے علاقوں میں بحالی کا کام ابھی بھی مکمل نہیں ہوا۔ بدین کی مقامی آبادی کی اکثریت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اور روایتی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کی ووٹر رہی ہے ۔ اب جبکہ ملک بھر میں تبدیلی اور کارگردگی کی بنیاد پر ووٹ ڈالنے کی بات ہورہی ہے بدین کے عوام تبدیلی کے نعرے سے کس حد تک متاثر دکھائی دیتے ہیں اورمئی گیارہ کو یہاں انتخابی مقابلہ کیسا رہے گا۔

دیکھئیے بی بی سی کی نامہ نگار شمائلہ جعفری کی رپورٹ