اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اسلام آباد میں سرکاری وکیل کا قتل

پاکستان کی سابق وزیرِاعظم بےنظیر بھٹو کے مقدمۂ قتل میں سرکاری وکیل چوہدری ذوالفقار علی کو اسلام آباد میں جمعے کے روز ہدف بنا کر ہلاک کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں وکلاء برداری سراپا احتجاج، ليکن يہ بھي شايد بےنتيجہ ہو کيونکہ دو ہفتے قبل ہی دارالحکومت میں دو وکلاء کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر بھي کوئي کارروائي نہيں ہو سکي۔ کیا ان واقعات میں وکلاء برداری کے لیے کوئی پیغام چُھپا ہے؟

دیکھیے اسلام آباد سے نامہ نگار ارم عباسی کی رپورٹ۔