اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ تین مئی کا سیربین، حصۂ سوم

اس حصے کے شروع میں شامل تھیں عالمی خبریں جن میں سب سے پہلی خبر ہے بھارت سے۔

بھارت کے شہری سربجیت سنگھ کي آج بھارتی ریاست پنجاب میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخري رسومات ادا کر دي گئيں۔سربجيت کو دہشت گردی کے جرم میں پاکستان میں موت کے سزا سنائي گئي تھي اور وہ لاہور کی ایک جیل میں کچھ قیدیوں کے حملے ميں ہلاک ہو گئے تھے۔

دیکھیے دلی سے شکیل اختر کی رپورٹ۔

اس کے بعد شامل ہیں مزید عالمی خبریں جن میں امریکہ کی جانب سے شامی باغیوں کو مسلح کرنے کے منصوبے پر غور کے علاوہ کیلیفورنیا کے علاقے لاس اینجلس کے شمال میں لگنے والی آگ اور بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے خبر جہاں حکام کے مطابق پچھلے ہفتے آٹھ منزلہ عمارت کے انہدام سے مرنے والوں کی تعداد 500 سے بھی بڑھ گئی ہے۔

آخر میں دیکھیے کے کیسے پاکستان میں ايک مختلف پيش رفت خاص طور پر سوات میں دیکھنے کو مل رہی ہے، جہاں نوجوان خفیہ نگرانی کے ذریعے انتخابی مہم کے دوان بے قاعدگيوں کو رپورٹ کر رہے ہیں۔

دیکھیے اس سلسلے میں سوات سے نامہ نگار محمود جان بابر کی رپورٹ۔

اسي موضوع پر مزيد بات کرنے کے ليے لاہور سے براہ راست پروگرام میں شریک تھیں ڈيلي ٹائمز سے منسلک صحافي مہر تارڑ۔