اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ تین مئی کا سیربین، حصۂ چہارم

اس حصے میں پیش ہے وسعت اللہ خان کا ہفتہ وار سلسلے تو پھر چلیں کا انتخابی سلسلہ

کہنے کو پاکستانی پنجاب کا ضلع گجرات بہت زیادہ بڑا نہیں لیکن تاریخی، اقتصادی اور سیاسی اعتبار سے یہ ملک کے چند اہم اضلاع میں شمار ہوتا ہے۔ اس ضلع نے متحدہ ہندوستان کو راجہ پورس کی جرات، سوہنی مہینوال کی داستان عشق دی اور پاکستان کو کئی چوٹی کے سیاستداں، جرنیل، صنعت کار اور زمین دار دیے۔ تو پھر آئيے وسعت اللہ خان کے ساتھ یہ والا گجرات دیکھنے چلیں۔