پیر چھ مئی کا سیربین

پیر چھ مئی کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر ہوتا ہے۔

کیا انتخابات صرف پنجاب میں؟

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان ميں انتخابي مہم اور تشدد کے واقعات ساتھ ساتھ جاري ہيں۔ آج ہي کُرم ایجنسی میں جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی جلسے میں ایک دھماکے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے۔ بلوچستان، سندھ اور خيبر پختونخوا ميں انتخابي مہم کو درپيش مسائل کا جائزہ ہم ليتے رہے ہيں۔ آج کے پروگرام ميں ہماري توجہ کا مرکز پنجاب ہے۔ مبصرین کے بقول اس صوبے ميں گہما گہمی دیکھ کر لگتا یہ ہے کہ الیکشن صرف پنجاب میں ہي ہو رہے ہيں۔

دیکھیے لاہور سے علي سلمان کي رپورٹ۔

اسي بارے ميں گفتگو کے لیے لاہور سے انگریزی روزنامہ ڈيلي ٹائمز کے ايڈيٹر راشد رحمٰن پروگرام میں شریک تھے۔

سب سے آخر میں دیکھیے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء۔

تبدیلی کے نعرے اور تھانے کچہری کی سیاست

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں آئندہ انتحابات کے سلسلے میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والا نعرہ تبدیلی کا ہے۔ کم و بیش ہر جماعت ہی تبدیلی لانے کی بات کر رہی ہے۔ تاہم پاکستان میں جہاں تقریبا ساٹھ فیصد ووٹرز کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے، جہاں برادری اور تھانہ کچہری کی سیاست عام معمول ہے، وہاں بغیر سماجی تبدیلی کے کیا حقیقی تبدیلی آ سکے گی؟

یہی جانے کی کوشش کی ہے بھکر سے ہماری ساتھی ارم عباسی نے۔

اسي بارے ميں بات کرنے کے لیے اسلام آباد سے پروگرام میں شامل تھے سينيئر صحافي اور تجزيہ نگار عامر متين۔

اس حصے کے آخر میں شامل کی گئیں سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آرا۔

سب سے آخر میں دیکھیے آپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء۔

عالمی خبریں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اس حصے میں پہلے شامل کی گئیں عالمی خبریں جن میں پہلی خبر اس بار بھی بنگلہ دیش سے تھی جہاں دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس اور اسلام پسند مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم پندرہ افراد کی ہلاکت اور 60 سے زیادہ افراد کے زخمی ہوگیِ ہیں۔

تفصیلات کے ساتھ خدیجہ عارف۔

اس کے بعد مزید عالمی خبروں میں شام سے خبر جہاں شام پر اقوام متحدہ کي غير جانبدارتحقيق کار کارلا ڈل پونٹے کا کہنا ہے شام میں کیمیائي ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں کوئی حتمی شواہد نہیں ہیں۔

اسی طرح عراق کے دارالحکومت بغداد سے خبر جہاں تین بم حملوں میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اور ملائیشیا میں منعقد ہونے والے انتخابات میں حکمران نیشنل فرنٹ اتحاد نے ايک بار پھر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اس کے علاوہ جرمنی میں جاری نازی سیل کی ایک مشتبہ رکن کے خلاف نسلی امتیاز پر مبنی سلسلے وار قتل کے الزامات میں مقدمہ شروع کیا گیا ہے۔

آخر میں دیکھیے کہ پاکستان ميں جہاں اليکشن کي تيارياں اب عروج پر پہنچ رہي ہيں، انڈيا کے زیرانتظام کشمیر میں کچھ حلقے اس انتخابی مہم سے مایوس نظر آتے ہيں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے انتخابی ریلیوں ميں کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا۔

دیکھیے سرینگر سے نامہ نگار ریاض مسرور کی رپورٹ۔

اس بارے ميں ہمارے نامہ نگار رياض سہيل نے جماعت اسلامي کے امير منور حسن سے خصوصی انٹرویو لیا جو اس حصے میں شامل ہے۔

بزنس

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اس حصے میں شامل ہوتا ہے ہمارا ہفتہ وار کاروباری سلسلہ ’بزنس‘

کچھ ہي دنوں ميں انتخابات ہونے والے ہيں۔ نئي حکومت بنے گي، نئے بجٹ آئيں گے۔ نئي پاليسياں تشکيل دي جائيں گي۔ عوام اميديں باندھے بيٹھے ہيں کہ اس سے ملک ميں کچھ تبديلي آئے گي۔ عام آدمي کي ہي طرح کاروباري دنيا سے تعلق رکھنے والے بھي منتظر ہيں کہ ان انتخابات کا ملک کي معيشت پر کيا اثر پڑے گا۔

اس کا جائزہ لينے کے ليے ہمارے بزنس کے نامہ نگار خرم حسين کراچي سے براہ راست پروگرام میں شامل تھے۔

اسی بارے میں