بی بی سی اردو کا مباحثہ ’سچے سوال‘

بی بی سی اردو کا خصوصی پروگرام سچے سوال پیشِ خدمت ہے۔ یہ مباحثہ بی بی سی کی عالمی سروس اور آگہی کے لیے بی بی سی کے ادارے میڈیا ایکشن نے پاکستان میں منعقد کرایا۔ اِس کے لیے برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی نے مالی تعاون کیا۔ مباحثے کا مقصد پاکستان میں عام انتخابات کے موقعے پر، دہشتگردی اور فرقہ واریت جیسے مسائل، اُن کی بنیادی وجوہات اور حل کے بارے میں عوامی تحفظات کو اجاگر کرنا تھا۔

سچے سوال مباحثے کی میزبانی کے فرائض صحافی ثنا بچہ نے سرانجام دیے۔ اس پروگرام کے خصوصی مہمانوں میں شامل تھے سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال، اس کے علاوہ پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شریف، سپریم کورٹ بار کونسل کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن شامل تھے۔

اس صفحے پر دیکھیے پروگرام چاروں حصے جنہیں لاہور میں ریکارڈ کیا گیا اور اتوار پانچ مئی کو پاکستان میں ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا۔

حصۂ اول

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

حصۂ دوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

حصۂ سوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

حصۂ چہارم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اسی بارے میں