اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر تیرہ مئی کا سیربین، حصۂ سوم

اس حصے میں سب سے پہلے شامل تھیں عالمی خبریں جن میں سب سے پہلی خبر تھی ترکی سے جہاں گزشتہ دنوں ہونے والے دو بم دھماکوں کے بارے میں شامی حکومت پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب شام کا کہنا ہے کہ ترکی کے سرحدی قصبے میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں اُس کا کوئی ہاتھ نہیں تاہم شام کا يہ بھي کہنا ہے کہ وہ ان الزامات سے مشتعل نہیں ہوگا۔ ان دھماکوں میں چالیس سے زيادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دیکھیے تفصیلات نصرت جہاں کی زبانی رپورٹ میں۔

اس کے بعد شامل تھیں مزید عالمی خبریں جن میں خبر تھی امریکہ سے جہاں امریکی صدر اوباما نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرن کے ساتھ ملاقات کے بعد پريس کانفرنس ميں کہا ہے کہ دونوں ممالک میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ وہ شامی حکومت پر دباؤ بڑھائیں گے اور ایک معتدل اپوزیشن کو مضبوط کریں گے۔

اسی طرح لیبیا کے شہر بن غازی میں ایک ہسپتال کے باہر ہونے والے کار بم حملے میں نو افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے زخمیوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا ہے۔ تین ہفتے قبل پیش آنے والے اس واقعے میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر کپڑے کے کارخانوں میں کام کرتے تھے۔

عالجمی خبروں کے بعد پروگرام میں جاری گفتگو مزید آگے بڑھتی ہے جس میں ذکر ہے کہ میاں نواز شریف کے مطابق ان کا سب سے بڑا چیلنج کیا ہو گا۔

دیکھیے کہ پروگرام میں موجود تجزیہ نگار کیا رائے رکھتے ہیں۔