انتخابات: کیا نظر انداز ہوا، حکومت سازی

سیربین کے آج کے الیکشن سپیشل میں موضوع رہے گا کہ پاکستان نے تو ووٹ دیدیا۔ آئیندہ پانچ سال کے لئے اپنی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے خدوخال طے کردیے۔ وفاق اور صوبہ پنجاب پاکستان مسلم لیگ نواز کے نام رہا۔ لیکن خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان اپنی صوبائی حکومتیں کیسے، اور کس کے ساتھ بنائیں گے، اب یہی طے ہونے کو ہے۔ اور ساتھ ہی یہ بھی کہ ملک و قوم کو جو چیلنج درپیش ہیں ان سے کیسے نمٹا جائے گا؟

اس الیکشن سپیشل پروگرام میں ان مسائل اور عوامل پر بات کی جائے گی جو انتخابی مہم میں زیادہ توجہ حاصل نہ کرسکے۔

ان موضوعات پر تجزیے کے لیے سیربین الیکشن میں شامل تھے ڈاکٹر فیصل باری، بی بی سی پاکستان کے ایڈیٹر ہارون رشید اور نامہ نگار وسعت اللہ خان۔

پہلا حصہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انتخابات کے بعد اب حکومت بننے کا عمل شروع ہو گا جس کے لیے جوڑ توڑ پورے عروج پر ہے۔ مگر ملک کو درپیش مسائل کیا ہیں جن کا نئی حکومت کو سامنا ہو گا۔

دوسرا حصہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پروگرام کے دوسرے حصے میں گفتگو ہو گی کہ پاکستان میں عوام کے حق رائے دہی کے استعمال کے بعد، اختیار اور اقتدار کا جو خاکہ بنا ہے اس کے مطابق مرکز میں پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت بنانے آرہی ہے۔ لیکن ملک کے چاروں صوبوں میں پنجاب کے علاوہ لگتا ہے کہ الگ الگ جماعتیں صوبائی حکومتیں بنائیں گی۔ واضع رہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو خاصے اختیارات مل چکے ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ صوبوں میں مختلف جماعتوں کی حکومتوں کے ہوتے ہو ئے ان کے مرکز کے ساتھ کیسے تعلقات رہیں گے؟

تیسرا حصہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انتخابات میں عوام کی اکثریت اور ذرائع ابلاغ کی توجہ ملک کی اہم سیاسی جماعتوں اور تشدد کے واقعات پر رہی۔ لیکن کچھ مسائل کا ذکر خال خال ہی رہا۔ یہ مسائل سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہمات میں بھی بہت زیادہ اہمیت نہ پاسکے۔ مثال کے طور پر بلوچستان کے حالات، اندرون سندھ کی غربت، اقلیتوں کے ووٹ، احمدیوں کا بائیکاٹ اور خواتین کے ووٹ کے حق کی پامالی ہیں۔

چوتھا حصہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں کامیابی سے انتخابات تو ہوگئے، حکومتیں بھی کچھ ہفتوں میں تشکیل پاجائیں گی لیکن مستقبل کیسا نظر آتا ہے؟ کیا عوام سے کئے گئے واعدے پورے ہو سکیں گے۔ دیکھیے تجزیہ کاروں کی مزید گفتگو اس حصے میں۔

اسی بارے میں