بدھ پندرہ مئی کا سیربین

بدھ پندرہ مئی کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر ہوتا ہے۔

بلوچستان میں ووٹر ٹرن آؤٹ اور انتخابات میں دھاندلی کے الزامات

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان ميں ہونے والے انتخابات کے بارے ميں زيادہ تر مبصرين کا خيال ہے کہ يہ مجموعي طور پر شفاف رہے۔ تاہم دھاندلي کے الزامات اور ان کے خلاف احتجاج بھي سامنے آئے ہيں۔ کراچي ميں مبينہ دھاندليوں کے خلاف مظاہرے ہوئے ہيں اور بلوچستان ميں قوم پرست جماعتوں نے انتخابات کے غير منصفانہ ہونے کا الزام لگايا ہے۔

ہيومن رائٹس کميشن آف پاکستان جمعرات کو انتخابات پر اپني رپورٹ جاري کر رہا ہے اور اسی حوالے سے ايچ آر سي پي کي چئير پرسن زہرا يوسف کے ساتھ خصوصی بات چیت بھی اسی حصے میں شامل ہے۔ مگر اس سے پہلے ديکھیے ارم عباسی کی یہ رپورٹ جس میں جائزہ لیا گیا کہ بلوچستان میں ووٹرز ٹرن اراؤنڈ کیوں کم رہا۔

آخر میں دیکھیے کہ انتخابات کے بعد دھاندلیوں کے الزامات کوئی نئی بات نہیں، لیکن حالیہ انتخابات سے پہلے امیدوار اور ان کے حمایتی ان کا حل الیکشن کمیشن اور انتخابی ٹربیونل سے چاہتے تھے، اس بار سیاسی جماعتیں اس کو سڑکوں پر لے آئیں ہیں۔ کئی حلقوں میں سیاسی جماعتیں دوسری کسی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

دیکھیے کراچی سے ریاض سہیل کی رپورٹ۔

سب سے آخر میں دیکھیے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء۔

عالمی خبریں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اس حصے میں شامل کی گئی ہیں عالمی خبریں جن میں سب سے پہلے شامل تھی خبر نائیجیریا سے جہاں اسلامی شدت پسندوں جیسا کہ بوکو حرام جیسے گروہوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر وسائل مہیا کرنے اور فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید تفصیل دیکھیے نصرت جہاں کی زبانی اس رپورٹ میں۔

بنگلہ دیش اور برما میں ایک سمندری طوفان کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں ساحلی علاقوں کو خالی کرایا جا رہا ہے جبکہ يورپ کي دوسري بڑي معيشت فرانس ايک بار پھر معاشي بحران کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ دیکھیے گا کہ مالی کی امداد کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے سو سے زائد ممالک کے نمائندے آج برسلز میں ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

آخر میں دیکھیے کہ برطانیہ میں پولیس اور سماجی کارکنوں نے اس بات کے لیے معافی مانگی ہے کہ آکسفورڈ شہر میں ایک گینک کے ہاتھوں جنسی استحصال کا شکار بننے والی کم سن بچیوں کو وہ تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ اس معاملے میں سات افراد کو ریپ، ٹریفکنگ اور جسم فروشی کرانے کا قصوروار پایا گیا ہے۔ اس گینگ کا نشانہ بننے والی کم سن بچیوں کی عمرگیارہ سے پندرہ برس کے درمیان تھی۔

تفصیلات کے ساتھ خدیجہ عارف۔

انتخابات میں نوجوانوں کی شرکت

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

الیکشن کمیشن کا اندازہ ہے کے اس دفعہ ووٹر ٹرن آوٹ ساٹھ فیصد سے زیادہ رہا۔ نيشنل ڈيٹا بيس رجسٹريشن اتھارٹي يعني نادرا کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز میں سے چاليس فیصد سے زیادہ اٹھارہ سے پينتيس سال کے نوجوان تھے۔

صبا اعتزاز نے جاننے کی کوشش کی کہ نوجوانوں کے اس سیاسی شعور کا انتخابی عمل پر کیا اثر ہوا۔ اور آئندہ جمہوريت پر کيا اثرات ہونگے۔

اسي موضوع پر مزید بات کرنے کے ليے لاہور سے براہ راست موجود تھے سنٹر فار اکنامِک ريسرچ کے عمير جاويد۔

’کلک‘

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اس بدھ سے ہمارا ہفتہ وار ٹیکنالوجی کا سلسلہ کلک دوبارہ پروگرام میں شامل کیا جایا کرے گا۔

ہم جانتے ہيں کہ آپ سب کو گيجٹس اور نئي نئي ٹيکنالوجي کتني پسند ہے۔ اسي ليے ہم اپنے ٹيکنالوجي کے سلسلے کلک ميں آپ کے ليے پيش کر رہے ہيں دنيا بھر سے تازہ ترين خبريں اور دلچسپ کہانياں۔ اس مرتبہ تازہ خبروں کے ساتھ ساتھ ديکھيے کہ آج کی متحرک ٹیک دنیا میں کمپنیاں ہمیں کس قسم کے آلات سے متعارف کروا رہی ہیں۔ پيش کر رہي ہيں نوشين عباس۔

اسی بارے میں