اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ سترہ مئی کا سیربین، حصۂ دوم

اس حصے میں شامل تھیں عالمی خبریں جن میں سب سے پہلے شامل تھی خبر بنگلہ دیش سے جہاں ایک کپڑے کی فیکٹری کی عمارت منہدم ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب گیارہ سو سے زیادہ ہو چکی ہے۔

اس کے بعد شامل کی گئی مزید خبریں جن میں امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس نے شام کو انٹی شپ کروز میزائیل بھیجے ہیں۔ نائجیریا کی فوج کے مطابق انہوں نے اسلامی شدت پسند بوکو حرام کے کیمپس پر دوسرے دن بھی حملے جاری رکھے۔

اور یروشلم میں ہزاروں کی تعداد میں انتہائی قدامت پسند یہودیوں نے اسرائیلی فوج کے دفتر کے باہر احتجاج اور مظاہرے کیے۔

اسی طرح برطانيہ ميں کیئر فرٹيلٹی گروپ کے سائنسدانوں کے مطابق ايمبريو کے پنپتے وقت لمحہ بہ لمحہ تصاویر لینے کے طریقے سے مصنوعی حمل يعني ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اس کی تفصيلی رپورٹ نوشين عباس سے۔

آخر میں دیکھیے کہ پاکستان کی کاروباری طبقے میں یہ تشویش ہے کہ پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر گر رہے ہيں اور اگر یہ صورتحال جاری رہي تو پاکستان کو ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔ بی بی سی کے نامہ نگار خرم حسین نے سابق وزير خزانہ اور مسلم ليگ نواز کے سیکرٹری جنرل سرتاج عزیز سے بات کی۔

اس کے بعد دیکھیے خرم حسین سے گفتگو جو لاہور سے براہِ راست شریک تھے۔