بدھ بائیس مئی کا سیربین

بدھ بائیس مئی کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر ہوتا ہے۔

پاکستان کا سنگین ہوتا بجلی کا بحران

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں روزانہ کي طرح بدھ کو بھي بعض دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے بھی زائد ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ نواز ایسے وقت میں حکومت بنانے جا رہی ہے جب پاکستان میں بجلی کا بحران اپنے عروج پر ہے۔ متوقع وزیراعظم نواز شریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر کم کرنے کے عزم کا اعلان بھی کیا ہے۔مگر کیا پاکستان میں بجلی کے بحران کا کوئی فوری حل موجود ہے؟

یہی جاننے کی کوشش کی ہے نامہ نگار ارم عباسی نے

کچھ مبصرين کے مطابق اگر مزيد بیس پچيس دن ميں حالات بہتر نہ ہوئے تو لوگ سڑکوں پر آ جائیں گے۔ اس موضوع پر مزید بات کرنے کے لیے نامہ نگار ارم عباسی اسلام آباد سے براہ راست پروگرام میں شامل تھیں۔

سب سے آخر میں دیکھیے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء۔

عالمی خبریں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اس حصے میں شامل ہیں عالمی خبریں۔

افغانستان میں برطانوی افواج کے ساتھ کام کرنے والے تقریباً چھ سو مترجموں کو برطانیہ میں رہنے کا حق دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ کے شہر اوکلاہوما کے مضافات میں پیر کو آنے والے ٹورنيڈو کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد اپنے زندگی ازسرنو شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ وہ شوريٰ نگہبان کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے اپنے حمایت یافتہ امیدوار اسفندیار رحیم مشائی کی نااہلی پر رہبرِ اعلیٰ سے بات چیت کریں گے۔

امریکہ ہی سے خبر شامل ہے جہاں غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کو شہریت دینے کا قانون سینٹ کے پینل نے منظور کر لیا ہے جس کے بعد اس قانون کو منظوري کے لیے ایوان میں بھیجا جائے گا۔

اردن کے دارالحکومت ميں شام پر کانفرنس سے قبل امریکي خارجہ سیکرٹری جان کیری نے صدر بشار الاسد کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ ماہ منعقد ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت نہیں کريں گے تو امریکہ اور یورپی ممالک شامی باغیوں کي امداد میں اضافہ پر غور کر سکتے ہيں۔

آٹھ برس کے انتظار کے بعد مائیکرو سافٹ نے اپنے نئے کمپوٹر گیمز کنسول کا اجراء کیا ہے۔ ایکس باکس ون نامی یہ گمیز کنسول آئندہ چند ماہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

بھارت میں عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے ملک کی پھلتی پھولتی سیاحت کی صنعت پر گہرے سائے پڑنے لگے ہیں جس کے بعد بھارت میں سیاحت کی صنعت سے متعلق تنظیم ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے حکومت سے اپیل کي ہے کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے خصوصی پولیس فورسز تشکیل دی جائے اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے ہیلپ لائنز متعارف کرائی جائیں۔

دیکھیے فراز ہاشمي کي رپورٹ۔

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نيٹو اور امريکي فوج کے افغانستان سے انخلاء کے دن قريب آ رہے ہیں۔ افغانستان اور پاکستان کے سرحدي علاقوں سے نيٹو افواج کے سامان سے بھرے ٹرک پاکستان ميں آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہي نيٹو کے سامان کے ٹرکوں پر حملے بھي شروع ہو گئے ہيں جن ميں جاني نقصان بھي ہوا ہے۔

پشاور سے رفعت اللہ اورکزئي کي رپورٹ

نيٹو اور امريکي فوج کا افغانستان سے انخلا ايک طويل اور صبر آزما کارروائي ہو گی۔ نوے لاکھ امريکي فوج کا ساز و سامان سميت وہاں سے نکلنا کتنا مشکل ہے اس بارے ميں دیکھیے دفاعي امور کے تجزيہ کار بريگيڈيئر سعد محمد سے خصوصی گفتگو۔

اس کے بعد شامل ہیں اس موضوع پر سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آرا۔

آخر میں دیکھیے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ وہ سات مئی کو لاہور میں ایک جلسے کے دوران سٹیج پر چڑھتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئے تھے ۔

عمران کو مکمل صحت يابی ميں کتنا وقت لگے گا، اس بارے ميں بی بی سی کی نامہ نگار شمائلہ جعفری نے لاہور ميں عمران خان کے بھانجے شیرشاہ خان نے سے بات کی۔

’کلک‘

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ کو ہمارا ہفتہ وار ٹیکنالوجی کا سلسلہ کلک پروگرام کے آخر میں شامل ہوتا ہے۔

جہاں کلک میں آپ ہر ہفتے ٹیکنالوجی کی دنیا کی سیر کرتے ہیں اور اِس بارے ميں تازہ خبروں سے آگاہ ہوتے ہیں اس کے برعکس آج کے کلک میں ہم آپ کو ٹیکنالوجی کی دنیا کے ماضی کی سیر کروائیں گے اور یہ دیکھیں گے کہ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو آیا کہاں سے؟

کلک نوشين عباس کے ساتھ

اسی بارے میں