اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ڈرون حملے: صدر اوباما کے بیان پر ردعمل

پاکستان نے امریکی صدر براک اوباما کے اس اعتراف کی تعریف کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’محض طاقت کا استعمال انہیں محفوظ نہیں بنا سکتا‘ ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے صدر اوباما کی جمعرات کی رات کی گئی تقریر کے ردعمل میں جمعہ کو جاری ایک بیان میں اپنا موقف دوہرایا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت مسلم لیگ نواز کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز لیگ کو اس بات سے مایوسی ہوئی ہے کہ صدر اوباما نے یہ نہیں کہا کہ وہ ڈرون حملوں کے سلسلے میں پاکستان حکومت سے مشاورت کریں گے۔ اسلام آباد سے ہارون رشید کی رپورٹ